ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے، شازیہ مری


خان گڑھ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دیوار سے لگ چکے، ہم یہی پیدا ہوئے، یہی جیئیں گے اور یہی مریں گے، میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے، ایسا نہیں ہو سکتا۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کر لیا، تم تو کہتے تھے خودکشی کر لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں 6 ڈائنامک رجسٹری سینٹر بنائےجائیں گے، 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں، بےنظیر کفالت کی اگلی قسط کے لیے 78 ارب سے زائد کی رقم رکھی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ بے نظیر کفالت پروگرام کا سالانہ بجٹ 252 ارب روپے ہے، لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کر کے معاشی مدد کی، اس وقت کے سیاسی مخالفین نے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی، حکومت پاکستان کی آئینی ذمے داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کو سہارا دے، پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پا رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پسے ہوئے خاندانوں سے پوچھیں یہ پروگرام کیا ہے، پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ ہر طبقہ مہنگائی سےمتاثر ہو رہا ہے، آصف زرداری نے جب یہ پروگرام شروع کیا تو بہت تنقید ہوئی، حکومت تمام غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نہیں کہتے قبر سکون ملتا ہے، غریبوں کو سکون دینا حکومت کا کام ہے۔

Recent Posts

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

5 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

15 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

22 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago