وزیر خزانہ کا عازمین حج کیلئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عازمین حج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں حج پالیسی، اسپانسر شپ اسکیم، سعودی عرب میں رقوم کی ادائیگی اور فاٹا اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدوں کے باعث ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اللّٰہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے حج انتظامات کے لیے وزارت مذہبی امور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی، حج اسپانسر شپ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا ان کے عزیز و اقارب کے لیے ہے۔
بیرون ملک سے غیر ملکی زرمبادلہ بھجوانے والے پاکستانی اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے، اسپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپانسر شپ حج اسکیم کا کوٹہ 50 فیصد مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے، دیگر 50 فیصد حج کوٹہ سرکاری، نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیے جانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
ریگولر حج اسکیم کے تحت پاکستانی نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع ہوں گی، موجودہ ڈالر ریٹ کے حساب سے حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کابینہ سے منظوری ملتے ہی وزیر مذہبی امور درخواستوں کی وصولی کا باضابطہ اعلان کریں گے، سرکاری حج اسکیم کی درخواست کی وصولی 13 مارچ سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن…

1 min ago

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

8 mins ago

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے…

11 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں…

14 mins ago

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ…

25 mins ago

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع…

31 mins ago