ملک ڈوب رہا ہے اور پی ڈی ایم حکومت اقتدار سے چپکی ہوئی ہے: شاہ محمود


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے اور پی ڈی ایم حکومت اقتدار سے چپکی ہوئی ہے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے، نیب کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پی ڈی ایم الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے، ملک کو بار بار آزمائش میں ڈالنے سے بہتر ہے بات چیت کی جائے، تحریک انصاف نے الیکشن کے حوالے سے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، پی ڈی ایم کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے .


سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جیل میں مجھ سے زیادہ کریمنل کیسز کے قیدیوں کو سہولت تھیں، مجھے جیل میں دوائی نہیں ملتی تھی، ہمت ہے قیدیوں کی جس طرح کا کھانا وہ کھاتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے جیل اصلاحات کی تھیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان ہر وقت تیار ہیں .
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے ذریعے ملک میں استحکام آسکتا ہے، یہ لوگ ملک کو معاشی و سیاسی استحکام نہیں دے سکے، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے، نام نہاد قائد حزب اختلاف حکومت کی ترجمان ہے اور قوم اس سے چھٹکارہ چاہتی ہے، جیل میں مجھے کسی کا پیغام نہیں ملا، اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے تاجر، سرمایہ کار ڈر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں