وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارت، آئی ٹی، زراعت، صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تجارتی حجم کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئےدرآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو سفیر سردار مسعود خان نے امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Recent Posts

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

11 mins ago

سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت،…

14 mins ago

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں وسیع پیمانے پر درآمدات اور کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے سولر…

27 mins ago

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

33 mins ago

نادیدہ قوتیں مزاحمتی ذمہ داران و کارکنان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ہم اور ہماری تحریک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر ذمہ دار و…

56 mins ago

زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اس سلسلے…

1 hour ago