لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے چلنے والی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا اعلان خان صاحب خود کریں گے، جب ٹکٹوں کی تقسیم ہوگی اس کو آفیشل اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ کیا جائے گا، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ اس حوالے سے کوئی اعلان کر ہی نہیں سکتی جب تک چیئرمین عمران خان نہ کریں، لسٹ میں جتنے بھی نام ہیں ان میں کوئی حتمی نام نہیں ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جنہوں نے بھی یہ خبر چلوائی ہے ان کو علم ہونا چاہیے میڈیا کے ذریعے ٹکٹ نہیں ملے گی، اگلے ویک سوموار کو عمران خان ٹکٹوں کے حوالے سے اعلان کریں گے جس کو عمران خان ٹکٹ دیں گے اس کو ہی اناؤنس کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکشن دونوں صوبوں میں اکٹھے ہو رہے ہیں، پہلے کس صوبہ کی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی یہ ضروری نہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…