وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں، سکول بھی بند کر دیے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بڑھتی ہوئی کورونا وبا کی وجہ سے وفاقی حکومت نے 24 شہروں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، سکول بھی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کی وزیر اعظم کو کورونا صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کے رجحان اورانتہائی نگہداشت کی سہولیات پر دباؤ پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ این

سی اوسی نے کہاکہ شرکا ء نے پنجاب خیبر پختون خواہ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کاجائزہ لیا، بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی این پی آئیز نافذ کی جائیں گی، منتخب اضلاع میں تعلیمی شعبے کی بندش کا فیصلہ کیا گیا، بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی، ان ڈور آؤٹ ڈور تمام تقریبات پہ پابندی عائد کی گئی،شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک تعداد سے مشروط کیا گیا،انڈور جم پر پابندی ہوگی، اضافی این پی آئیز کا نفاذ پنجاب کے اضلاع سرگودھا، خوشاب۔ میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال میں ہوگا، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ بھی شامل ہیں،کے پی میں ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد، پشاور شامل ہیں،اسلام آباد میں بھی اضافی این پی آئیز کا نفاذ ہوگا۔ کورونا کی پھیلتی چوتھی لہر کے سبب وفاق، پنجاب اور کے پی کے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیرٹی اتھارٹی اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این سی او سی کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کرونا کی موجودہ خطرناک بڑھتی لہر پر قابو پانے کے لئے وفاق میں موجود تمام نجی تعلیمی ادارے 6 ستمبر تا 11 ستمبر تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورانیہ کے پہلے سے طے شدہ امتحانات کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بند کمروں میں امتحانات لینے سے اجتناب کیا جائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد داس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرز سے کے پی کے حکومت کی طرف سے مذکورہ دورانیہ میں صوبہ بھر میں موجود تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدائیت جاری کر دی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

6 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

6 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

6 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

7 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

7 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

8 hours ago