پشتون آباد ہائی سکول کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کیا جائے سکول کو سیاسی پارٹی کا سرکل بنانا تعلیم دشمنی کے مترادف ھے اگر معطل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا سید یوسف آغا چئیرمین پشتون آباد ویلفیئر سوسائٹی (PWS)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتون آباد ہائی سکول کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کیا جائے سکول کو سیاسی پارٹی کا سرکل بنانا تعلیم دشمنی کے مترادف ھے اگر معطل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا یہ بات پشتون آباد ویلفیئر سوسائٹی (PWS) رجسٹرڈ کے چئیرمین سید یوسف آغا اور دیگر ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ گورنمنٹ پشتون آباد بوائز ہائی سکول تاروچوک کا پچھلے کئی سالوں سے کوئی مستقل پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا بلکہ عبدالحمید نامی استاد کئی سالوں سے غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر پرنسپل کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سکول کو تعلیم کے بجائے سیاسی دنگل بنا دیا ھے جس نے ووٹوں کے اندراج، خانہ شماری اور مردم شماری میں من پسند گھرانوں کی حوالے سے کئی غیر قانونی کام کر رہا ہے اس سلسلے اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر تعلیم اور متعلقہ اداروں میں شکایات بھی درج کی جس کی وجہ نام نہاد پرنسپل اہلیان علاقہ کے معززین کے خلاف دشمنی پر اتار ائے ہیں اور اہلیان علاقہ کے خلاف غیر قانونی، غیر آئینی، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولیس پر پریشر ڈال رھے ہیں اس سلسلے میں اہلیان علاقہ نے متعلقہ تھانے میں اس کے جھوٹے ایف آئی آر کے خلاف بھی شکایات اور وضاحت دی کہ یہ نام نہاد پرنسپل نے جہاں پشتون آباد ہائی سکول تاروچوک کی تعلیم تباہ کر رہا ھے وہاں ایک سیاسی پارٹی کا نمائندہ بن کر ووٹوں کی ، خانہ شماری اور مردم شماری میں خرابیوں اور مشکلات کا باعث بن رہا ھے ہم احکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پشتون آباد ہائی سکول تاروچوک کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کرکے مستقل پرنسپل کو تعینات کیا جائے بصورت دیگر ہم کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

9 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

18 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

28 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

43 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

60 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

1 hour ago