پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع قرار دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چیئرمین نیب کی تقرری کے عمل کو متنازع قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا جو چیئرمین نیب کی تقرری کے عمل کو متنازع بناتا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Recent Posts

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

5 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

21 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

32 mins ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

41 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

44 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

46 mins ago