طلبہ کے لئے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین پر سفر مفت کرنے کا اعلان


لاہو ر(قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد ہوا، نگران کابینہ نے صوبے میں میرٹ کے فروغ اور سفارش کلچر کے خاتمے کے لئے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے محکموں میں رولزنرم کر کے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی برائے 2023-24 کی منظوری دی۔پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا اورپنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی جبکہ صوبہ بھر میں گندم خریداری کے لئے 395سنٹرز بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کاجائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں میٹروبس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے طلبا وطالبات کے لئے بڑا ریلیف دینے کافیصلہ کیا گیا۔میٹروبس سروس او راورنج لائن میٹرو ٹرین پر طلبا وطالبات کو فری سفر کی سہولت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو طلبا وطالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کے لئے سمری جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔کابینہ نے میٹروبس پر سفر کرنے والے مزدوروں کے لئے بھی احسن ا قدام کرتے ہوئے میٹروبس سروس کو صبح ساڑھے 6بجے کی بجائے صبح 6بجے چلانے کا پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ہزاروں مزدور میٹروبس پر سفر کرتے ہیں اور انہیں 7بجے اپنے کام پر پہنچنا ہوتا ہے۔6بجے صبح میٹروبس سروس شروع ہونے سے ہزاروں مزدور بروقت منزل مقصود پرپہنچ سکیں گے۔اجلاس میں محکمہ خوراک کے فوڈ آپریشن کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ میں 300ارب روپے کمی کے پلان کی منظوری دی گئی

جبکہ نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظرثانی کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کیلئے جوائنٹ کوآرڈیینشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی 3 سالہ آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر بلال افضل او رسیکرٹری اطلاعات نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

4 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

33 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

44 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

45 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

49 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

53 mins ago