نوازشریف کےعمران خان کو ریڈزون میں آنے کی اجازت دینے پر استعفیٰ دیا، چوہدری نثار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے عمران خان کو ریڈزون میں آنے کی اجازت دینے پر استعفیٰ دیا، سکیورٹی اداروں کو عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کو آبپارہ سے ایک انچ آگے آنے پر کارروائی کا حکم دیا تھا، لیکن سابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی مرضی کیخلاف انہیں ریڈ زون آنے کی اجازت دی۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی میزبان سلیم صافی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ داخلہ سے مستعفی ہونے کی وجہ عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنوں کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے میرے استعفے کی وجہ عمران خان تھے۔ رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ کارروائی کا حکم دے دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ بھی آگے آئیں، اگر دھرنے آبپارہ سے آگے آئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

لیکن سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت دے دی۔ نوازشریف نے وزیرداخلہ کی مرضی کیخلاف دھرنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دی، اس پر میں وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے جرگہ پروگرام میں ہی سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور وزیرداخلہ میں نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی، تاہم سابق وزیر اعظم نوازشریف کا اس حوالے سے کیا مؤقف تھا اس کا جواب نواز شریف خود بہتر انداز میں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کی طرف ملاعبدالغنی برادر کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کرنے کا حامی تھا، بلکہ اس بات کا بھی حامی تھا کہ ہمیں ملا برادر کو اپنا ہم نوا بنانا چاہیے

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago