ہم افغانستان کے بحران کے ذمے دار نہیں ہیں، یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یورپین یونین کے رکن ممالک نے افغانستان سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کر دیا . یورپین یونین کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم افغانستان کے بحران کے ذمے دار نہیں ہیں .

یورپین یونین کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ افغانستان میں صحافیوں، خواتین، ججوں کو تحفظ اور لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا . واضح رہے کہ یورپی یونین نے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کااعلان کردیا . میڈیرپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا قیامت سے کم نہیں ہے، فوری طور پر ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھی جائے گی . انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے، چین طالبان کو تسلیم کر چکا ہے، روس تسلیم کرے گا، یورپی یونین بھی طالبان سے بات کررہا ہے ،تسلیم نہیں کررہا، یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا . . .

متعلقہ خبریں