رمیز راجہ نےعمران خان کی حمایت اور اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت میں کئے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے پرانے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لیے سابق کرکٹر رمیز راجہ مضبوط امیدوار ہیں، بورڈ آف گورنرز کے الیکشن میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا جائے گا۔پی سی بی کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ’ماضی میں کیے کچھ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں، سپورٹ کرنے کا شکریہ، کام سے قابلیت ثابت کروں گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13

ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک ہو گئے ،رمیز راجہ کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رمیز راجہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 6گھنٹے گزارے جہاںانہوںنے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات کر کے قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈ کے بارے میں بھی مشاور ت کی گئی ۔رمیز راجہ نے سلیکشن معاملات پر محمد وسیم سے سوالات کئے اور سکواڈز کی تشکیل کے لیے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیم کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رمیز راجہ نے صوبائی کوچز سے بھی ملاقات کر کے ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کی۔نامزدچیئرمین نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیںنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میںقرنطینہ میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق وطن واپسی پر رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

ایران: قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران میں 28 جون کو ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات…

6 mins ago

کراچی تا راولپنڈی ’سمر ویکیشن ٹرین‘ کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے کراچی تا راولپنڈی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے…

13 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ناکام کیوں ہوئی؟ وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے آئی سی…

23 mins ago

عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ایک اور اونٹنی کی ہلاکت کا…

30 mins ago

پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی…

36 mins ago

جائیداد کا تنازع، ماں بیٹی کو دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے…

42 mins ago