لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ایک بیان میں عامر میر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، امید ہے کہ عورت مارچ پُر امن طریقے سے منعقد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکاء کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا تھا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتِ حال کے تناظر میں عورت مارچ کا این او سی نہیں دیا جا سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…