ملک میں مارچ سے ہیٹ ویوز آنے کے امکانات


کراچی (قدرت روزنامہ)رواں سال ملک میں مارچ، اپریل اور مئی کے دوران ہی ہیٹ ویوز آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے رواں سال مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا جس میں ان تین ماہ میں ہیٹ ویوز آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجہ حرارت سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
حالیہ آنے والے مہینوں میں گرمی میں اضافے کے امکان کے باعث ربیع کی فصلیں جلد پک سکتی ہیں جبکہ خریف کی کھڑی فصلوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔درجہ حرارت میں اضافے اور خشک موسم سے اسلام آباد اور لاہور میں پولن سیزن جلد شروع ہوسکتا ہے۔
موجودہ ماحولیاتی صورتحال میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے آغاز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث آنے والے وقت گھریلو اور زرعی استعمال میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

18 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

30 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

46 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

2 hours ago