عمران خان عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک تھے : روی شاستری

لاہور (قدرت روزنامہ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کتاب ’’ سٹار گیزنگ: دی پلیئرز ان مائی لائف ‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے ۔ روی شاتری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کیریئر میں جو ریکارڈ بنائے ہیں وہ خود بولتے ہیں ، اگر مزید توثیق کی ضرورت ہو تو عمرن خان ​​کے ساتھ اور اس کیخلاف کھیلنے والوں کے تجربات بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔
روی شاستری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عمران خان ایک عظیم کپتان اور کھلاڑی ہیں ، میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں اسے سمجھنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کے ریکارڈ خود بتاتے ہیں اور اگر مزید توثیق ضروری ہو تو یہ ان سابق کرکٹرز سے بھی پوچھا جاسکتا ہے جنہوں نے عمران خان کے خلاف کھیلا ہے۔

روی شاستری نے یہ بھی بتایا کہ جب بھارت نے 1978ء میں پاکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے پہلی بار عمران خان کو ٹی وی پر کھیلتے دیکھا۔

شاستری نے لکھا کہ وہ اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر اپنا نام بنا رہے تھے۔ موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب پاکستان نے اگلے سیزن میں بھارت کا دورہ کیا تو وہ عمران خان کو دیکھنے کے لیے وانکھیڈے سٹیڈیم میں موجود تھے۔ شاستری نے یہ بھی لکھا کہ سوئنگ پر عمران خان کے کنٹرول نے بلے بازوں کی زندگی جہنم بنا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اگلے سیزن میں ہندوستان آیا تو میں نے وانکیھڈے سٹیڈیم میں جگہ حاصل کرنا یقینی بنایا۔ عمران کی طاقت سوئنگ اور ریورس سوئنگ پر ان کا شاندار کنٹرول تھا۔ شاستری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ دیر سے سوئنگ ہونے والی گیندوں یا ‘انڈیپرز’ نے بلے بازوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا۔ شاستری نے عظیم پاکستانی کرکٹر کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات پر بھی کھل کر بات کی جو 1987ء میں اس وقت ہوئی تھی جب روی شاستری عمران خان کیخلاف کھیلا جب وہ پاکستان کیخلاف انڈین انڈر 25 ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور عمران خان کھیلنے کے لیے دیر سے پہنچے تھے۔
روی شاستری نے لکھا کہ عمران خان دیر سے پہنچے تھے کیونکہ وہ ٹریفک میں پھنس گئے تھے اور واپس آتے ہی بولنگ شروع کرنا چاہتے تھے جس سے شاستری نے انکار کر دیا۔ شاستری نے امپائروں کو بھی کہا کہ وہ کھیل کے اصولوں پر عمل کریں۔ 59 سالہ شاستری نے مزید کہا کہ خان نے ایک اور باؤلنگ عظیم وسیم اکرم سے کہا کہ وہ روی شاستری کو بائونسر مار کر آئوٹ کریں ۔ روی شاستری نے اپنی کتاب میں عمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانی کرکٹر کو اپنے وقت کے 4 عظیم آل راؤنڈرز میں سے بہترین بیٹسمین قرار دیا۔ شاستری نے کہا کہ اس دور کے چار عظیم آل راؤنڈرز میں سے عمران خان حالات کے مطابق ، تکنیکی اور مزاج کے لحاظ سے بہترین بلے باز تھے۔

Recent Posts

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

14 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

26 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

48 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

59 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

1 hour ago