اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں سنا دیا۔شہرۂ آفاق پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے لیاری کے بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس گانے کو مختلف گلوکار اپنی آواز میں سنا چکے ہیں اور اب تو دوسرے ممالک کے گلوکار بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔نیدر لینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
وہ اس ویڈیو میں کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے اپنی ریلز پر اب تک 250 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ اب ایک اور خوبصورت زبان میں دوبارہ گانے کا وقت آگیا ہے۔
ایما ہیسٹرز اکثر مشہور گانوں کو اپنی آواز میں گنگنا کر داد وصول کرتی نظر آتی ہیں، گلوکارہ کے یوٹیوب پر 5.8 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹا گرام پر 1.7 ملین فالوورز ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ڈچ گلوکارہ کی آواز میں کیفی خلیل کی ’کہانی‘ سننے کے بعد ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ صارفین نے گلوکارہ کی اس گانے کو خوبصورت انداز میں گانے پر تعریف کی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سن کر وہ احساس نہیں ملا جو اصل گانے کو سن کر ملا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے ریلیز ہونے والے کیفی خلیل کے گانے’کہانی سنو‘ نے گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس گانے کو اب تک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 12 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…