مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گارڈ اور ڈرائیور کی تنخواہ بڑی بڑی کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ ہے۔بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک 65 سالہ مکیش امبانی دنیا کے دسویں امیر ترین شخص اور ایشیا کے سب سے امیر بزنس مین ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 85 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
مکیش امبانی اپنی دریا دلی کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کے گھر ہونے والی شادی کی تقریبات میں بھی وہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔ شادی کی تقریبات انوکھی، منفرد اور بالی ووڈ کے اسٹارز سے سجی ہوتی ہیں۔مکیش امبانی رفاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے ملازمین کے لیے بھی ایک اچھے باس کی شہرت رکھتے ہیں۔
شوبز اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی طرح مکیش امبانی بھی اپنے ڈرائیورز اور باڈی گارڈز کو حیرن کن تنخواہیں دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیورز دنیا کی بہترن اور جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں چلانے کی مہارت رکھتے ہیں اور ایک ڈرائیور کی تنخواہ آج سے 6 سال قبل بھی دو لاکھ روپے ماہانہ تھی۔
اس سے زاندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ڈرائیور کی تنخواہ کیا ہوگی۔امبانی گھرانے کے ڈرائیورز کی بھرتیاں پرائیویٹ کنٹریکٹنگ فرم کے ذریعے کی جاتی ہیں اور ان ڈرائیوز کو ارب پتی خاندان کے پرتعیش طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت سے گزرنا ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں نئی ​​چیک پوسٹس کے خلاف احتجاج جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوشکی میں ہلاکتوں کے بعد مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے…

2 mins ago

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

14 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

23 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

33 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

48 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

1 hour ago