پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ ، برطانوی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا ، ڈومینک راب کہتے ہیں کہ پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر موجود برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور افغانستان سے برطانوی باشندوں کےانخلا پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ، ریڈلسٹ معاملے پر ڈاکٹر فیصل سلطان جلد برطانیہ میں ہیلتھ حکام سے ملاقات کریں گے ، جس کے بعد پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا۔

افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان پڑوسیوں کوانسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے 30 ملین پاؤنڈ فراہم کررہے ہیں ، خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے ، افغان عوام کے مستقبل کے بارے میں مشترکہ خیالات رکھتے ہیں ، افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے ، افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کی مالی مدد کریں گے ، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ، امید کرتے ہیں طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے ، تاہم افغانستان میں نئے حقائق کاسامنا کرنا پڑے گا اور طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، افغانستان میں طالبان نے بعض مثبت اقدامات اٹھائے ہیں لیکن ہم براہ راست طالبان کو فنڈنگ نہیں کریں گے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی سب کیلئے حیران کن تھی ، دنیا میں کوئی تصور نہیں کررہا تھا کہ حالات اتنی تیزی سے بدلیں گے، آج ہم اضافی امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے اور 30 ملین پاؤنڈز جان بچانے والی ادویات پر خرچ ہوں گے ، افغانستان کےعوام کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے امداد کریں گے تاہم امدادی ایجنسیز کے ذریعے افغان عوام کی امداد کیلئے سازگارماحول ضروری ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago