آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان، آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں آٹے پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام شہریوں کو سبسڈی دینے کی بجائے نقد رقم دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے جس کا مقصد صوبے کے امیر لوگوں کوآٹے پر عائد سبسڈی کی سہولت سے دور رکھنا ہے . یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب حکومت صوبے کی امیر اور غریب عوام کو آٹے پر17ارب25کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ سبسڈی ختم کر کے صرف اور صرف مستحق لوگوں کو پانچ سو روپے سے ایک ہزار روپے نقد دینے سے صرف پانچ ارب روپے ماہانہ خرچ ہونگے جس سے حکومت کواربوں روپے کی بچت ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں