کھیرا کھانا کس وقت پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے؟غذائی ماہرین نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کی جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈیہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے، کھیرے کے باقاعدہ استعمال کے نتیجے میں صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے،

درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں فائبر اور میگنیشیم بکثرت پایاجاتا ہے، یہ دونوں غذائی اجزا بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرتے ہیں، کھیرا ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، کھیرے میں سلیکون بھی پایا جاتا ہے اسی لیے یہ ناخن اور بالوں کے لیے بھی بے حد بہت مفید ہے، بالخصوص یہ بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں95فیصد پانی ہوتا ہے، اسی لیے یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے بچاتا ہیاور جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔نیوٹریشنسٹ کے مطابق رات کے کھانے کے بعد اگر سونے تک دوبارہ بھوک لگ جائے تو کھیرے کا استعمال ایک بہترین آپشن ہے مگر کھیرا ایک پیشاب آور غذا ہے، اس کے زیادہ استعمال کے سبب نیند میں خلل پڑ سکتا ہے۔نیوٹریشنسٹ کے مطابق چونکہ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے اس کے استعمال سے رات بار بار پیشاب کے سبب نیند خراب ہو سکتی ہیطبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل زیادہ پانی کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق رات کے وقت کھیرا کھانے کا صرف ایک نقصان ہے، اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھرپور سبزی کسی بھی وقت کھائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago