مختلف چیلنجز کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے،وزیراعظم

دوحہ (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مختلف چیلنجز کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قطر میں دوحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،ترقی یافتہ ممالک کی مختلف شعبوں میں قطر تعاون کر رہا ہے۔
پاکستان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ترقی یافتہ ممالک کو کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپور حمایت کرتا ہے،کم ترقی یافتہ ممالک کو جدیدی ٹیکنالوجی میں بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان تمام فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز اجاگر کرتا رہے گا،کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے ویکسین کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو زیادہ متاثر کیا،مختلف چیلنجز کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، خلیجی ملک کی جانب سے ایل این جی پاور پلانٹس، ایئرپورٹس اور سولر پاور پارکس میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او منصور ابراہیم المحمود نے دوحہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاکستان کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ایل این جی پاور پلانٹس، ایئرپورٹس اور سولر پاور پارکس میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
المحمود نے قطر اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے اتفاق کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

3 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

7 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

10 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

31 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

36 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

37 mins ago