عمران خان کو مکمل صادق و امین قرار نہیں دیا تھا: ثاقب نثار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔یہ بات سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سینئر صحافی عادل شاہزیب سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے، میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا، میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہو گی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ 1997ء سے لے کر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔انہوں نے سوال کیا کہ میں نے ملک کی بقاء کے لیے جو فیصلے کیے ان پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پاناما کیس میں آپ پر نواز شریف کو نا اہل کرانے کے لیے جنرل (ر) فیض نے دباؤ ڈالا تھا؟
ثاقب نثار نے جواب دیا کہ جنرل (ر) فیض کون ہیں جو مجھ پر دباؤ ڈالتے؟ میں جنرل (ر) باجوہ سے اس دعوے کے بارے میں بات کروں گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں ان کے لیے لابنگ کروں گا؟
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 mins ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

4 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

7 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

10 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

14 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

19 mins ago