حکومت کی مہنگے داموں ایل این جی کی خریداری کا نتیجہ، فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل این جی کی قیمت میں 9 روپے 45 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث ایل این جی کی قیمت 107 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 95پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایل این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافہ حکومت کی جانب سے ایل این جی مہنگے داموں خریدنے کے باعث ہوا ہے۔
اس سے قبل 31 اگست کو ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا۔ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، 11.18 کلوگرام ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 223 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کا کمرشل 7926 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے 7 پیسے تھا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے کیا جا چکا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایل این جی کارگوز کی خریداری کا مہنگا ترین سودا کرنے پر مجبور ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں اس وقت ایل این جی کی کم سے کم قیمت بھی 17 سے 22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کے درمیان مل رہی ہے۔
پاکستان نے آج تک کبھی بھی اتنی مہنگی ایل این جی کی خریداری نہیں کی۔ مہنگی ایل این جی کی خریداری کے باعث رواں ماہ اور سردیوں کے موسم میں مقامی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ مہنگی ایل این جی کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

33 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

38 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

41 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

56 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

58 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

1 hour ago