سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

جدہ (قدرت روزنامہ) پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے . سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا . سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں . اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں . شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی . اس سلسلے میں 300سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں