بلوچستان کانسٹیبلری پر خود کش حملہ، وزیر داخلہ و ترجمان صوبائی حکومت سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار مذمت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ ضیا لانگو و ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ سمیت متعدد رہنماؤں نے سبی میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی . صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی .

ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا . ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ تخریب کار اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے . تخریب کاروں کا قلع قمع کرنا لازم ہے . عوام اپنی فورسز کے ساتھ ہے . ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلوں کو ٹھیس نہیں پہنچائی جا سکتی . ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ جاں بحق اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں . زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں . دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سبی بی سی فورس پر حملےکی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی . صوبائی وزیر داخلہ ی جانب سے انتظامیہ کوواقعہ کے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کرے گی . وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی . وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہجاں بحق اہلکاروں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے . وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میںجاں بحق ہونے والے اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کیلئے دعا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگوہیں .

. .

متعلقہ خبریں