سندھ پولیس کا کوئیک رسپانس کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ تیار کرنے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس آفس پر حملے کے بعد سندھ پولیس نے کوئیک رِسپانس کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے 100 اہل کاروں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی۔سندھ پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے،شہریوں کو اغواکاروں کے چنگل سے چھڑانے کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔۔
اہم اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے نوجوانوں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوانے کے فیصلے کے تحت 25 اہل کاروں پر مشتمل بیج اس ماہ سے تربیت کا آغاز کرے گا۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کی کمی کو محسوس کیا گیا جس کے پیش نظر افسران نے سی ٹی ڈی جوانوں کی کمانڈو ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوانوں کی تربیت کے حوالے سے پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کا اسپیشل سروس گروپ 4 مراحل میں 100 اہل کاروں کو تربیت دے گا جب کہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کمانڈو گروپ پہلا کوئیک رسپانس یونٹ ہوگا ۔

Recent Posts

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

1 min ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

5 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

10 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

11 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

16 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

20 mins ago