لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں 36 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیلوں میں 53ہزار قیدی بند ہیں، پنجاب کی جیلوں میں 45 فیصد زائد قیدی بند ہیں۔
لاہور کی دونوں بڑی جیلوں میں بھی گنجائش سے زائد قیدی بند ہیں ، کوٹ لکھپت جیل میں 2 ہزار360 قیدیوں کی گنجائش ہے، کوٹ لکھپت جیل میں 9 سو زائد قیدی بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں 1 ہزار 425 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ کیمپ جیل میں اس وقت 4ہزار 2 سو 70 قیدی بند ہیں، ریکارڈ کیمپ جیل میں 28 سو زائد قیدی جیل میں بند ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع کی جیلوں کی حالت زار بھی مختلف نہیں ہے، اڈیالہ جیل راولپنڈی، سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،شیخوپورہ سمیت دیگر جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…