الیکشن کمیشن کا فنڈز اور سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کیلئے جلد وفاق سے رابطے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کیلئے فنڈز اور سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے لئے وفاق سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور دیگر ونگز کے حکام شریک ہوئے ۔
اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا ، الیکشن کمیشن اجلاس کو پنجاب میں انتخابات کے شیڈول پر بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں دو صوبوں میں عام انتخابات کے لئے سکیورٹی اور درکار بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی ، ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں تاہم گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
الیکشن کمیشن کااہم اجلاس کل طلب
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل پھر طلب کرلیا گیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت کل دن بارہ بجے اجلاس ہوگا جس میں سیکرٹری، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں تمام متعلقہ ونگز عام انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دیں گے، اجلاس میں بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان، سیکورٹی اور ٹریننگ سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عام انتخابات سے متعلق اب تک ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیاجائےگا۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔

Recent Posts

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

1 min ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

8 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

24 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

27 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

32 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

42 mins ago