ملک میں دہشتگردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے، فواد چودھری


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے۔زلفی بخاری کے ساتھ زمان پارک پہنچنے پر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دہشت گرد حملے پر افسوس ہے، حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ابتدائی معلومات کے مطابق شہادتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی ہے، وفاقی حکومت کو فکر نہیں وہ 24 گھنٹے عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے ہیں، پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہو گئی ہے، امن و امان کی صورتحال مزید ابتر اور آئین کو بھی تباہ کرنے کے پیچھے لگے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی چھوٹی سوچ کے لوگ اتنی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کیسے گئے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کا فیصلہ قانونی طور پر غلط ہے، ہم نے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی حکومتی ہسٹیریا کو ظاہر کرتی ہے، پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنے کمزور ہیں کہ الفاظ سے ڈرتے ہیں، ہم نے پابندی کو چیلنج کر دیا ہے اور کچھ دیر میں پٹیشن سامنے لے آئیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کے فاشسٹ اقدامات کی تاریخ نہیں ملتی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago