عمران خان جان بوجھ کر سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے، تفصیلی فیصلہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کے وکیل کے مطابق 28 فروری کو عمران خان نے سیشن عدالت پیش ہونا تھا، 28 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں بھی عمران خان کی پیشی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل کے مطابق عمران خان عدالت میں عدم پیشی کا سوچ بھی نہیں سکتے، وکیل کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ایک قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عمران خان سیشن عدالت پیش نہیں ہو پائے، عمران خان نے سیشن عدالت کا فیصلہ کسی اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج نہیں کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان سیشن عدالت پیش ہونے کی پوزیشن میں تھے کیونکہ دیگر عدالتوں میں بھی پیش ہوئے، عمران خان جان بوجھ کر سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رہتے ہیں جب تک سیشن عدالت منسوخ نہ کرے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ توشہ خانہ میں فرد جرم عائد کرنے کے لیےحاضر ہونے کے وارنٹ جاری کیے لیکن عمران خان آج بھی عدالت نہیں آئے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

31 mins ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

1 hour ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

1 hour ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

1 hour ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

2 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

3 hours ago