تفصیلات کے مطابق اداکارہ رکول پریت سنگھ کو اصل شیڈول کے مطابق 6 ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا لیکن اس نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا اور آج صبح تقریباً 9 بجے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں . انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس سے قبل دس سے زیادہ ٹالی ووڈ شخصیات کو ایل ایس ڈی اور ایم ڈی ایم اے جیسی منشیات کی سپلائی کے سنسنی خیز ریکٹ کے سلسلے میں طلب کیا تھا، جس کا تلنگانہ ممنوعہ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پردہ فاش کیا تھا . اس س قبل تلگو فلم کی اداکارہ چارمی کور بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئیں جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی . چارمی ان 12اہم شخصیات میں شامل ہیں جن کو ای ڈی نے اس معاملہ کے سلسلہ میں اس کے روبرو حاضر ہونے کی خواہش کرتے ہوئے سمن جاری کیا تھا . اداکارہ چارمی منشیات کے معاملہ میں محکمہ آبکاری ونشہ بندی کی جانب سے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی کے روبرو سال2017میں حاضر ہوئی تھیں . . .
(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد میں 2017 میں منشیات کے معاملے میں مبینہ رقم کی غیر قانونی منتقلی (منی لانڈرنگ)سے جڑے کیس میں طلب کئے جانے کے بعد اداکارہ رکول پریت سنگھ جمعہ کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش . تلگو فلم کی اداکارہ چارمی کور بھی ڈائریکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئیں جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی .
متعلقہ خبریں