کیوں برا کام کیا ۔۔اداکارہ رکول پریت اور چارمی حاضر ہوں۔۔!!!

(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد میں 2017 میں منشیات کے معاملے میں مبینہ رقم کی غیر قانونی منتقلی (منی لانڈرنگ)سے جڑے کیس میں طلب کئے جانے کے بعد اداکارہ رکول پریت سنگھ جمعہ کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ۔ تلگو فلم کی اداکارہ چارمی کور بھی ڈائریکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئیں جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ رکول پریت سنگھ کو اصل شیڈول کے مطابق 6 ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا لیکن اس نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا اور آج صبح تقریباً 9 بجے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس سے قبل دس سے زیادہ ٹالی ووڈ شخصیات کو ایل ایس ڈی اور ایم ڈی ایم اے جیسی منشیات کی سپلائی کے سنسنی خیز ریکٹ کے سلسلے میں طلب کیا تھا، جس کا تلنگانہ ممنوعہ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پردہ فاش کیا تھا۔ اس س قبل تلگو فلم کی اداکارہ چارمی کور بھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئیں جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔چارمی ان 12اہم شخصیات میں شامل ہیں جن کو ای ڈی نے اس معاملہ کے سلسلہ میں اس کے روبرو حاضر ہونے کی خواہش کرتے ہوئے سمن جاری کیا تھا۔اداکارہ چارمی منشیات کے معاملہ میں محکمہ آبکاری ونشہ بندی کی جانب سے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی کے روبرو سال2017میں حاضر ہوئی تھیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

1 min ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

7 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

8 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

22 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

36 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

40 mins ago