آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد ٹیکس نافذ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ٹیکس کی نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا۔ درآمدی موبائل فونز,آٹو سی بی یو,چاکلیٹ,جوسز پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہو گا۔
کارپیٹس,کاسمیٹکس,ٹشو پیپرزکتوں اور بلیوں کی خوراک بھی ان اشیا میں شامل ہیں جن پر 25 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ مچھلی,فٹ وئیر، فروٹس ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر،آئس کریم ,جیم, جیلی،لیدر جیکسٹس، شیمپو,سن گلاسز,کیچپ ، ٹریولینگ بیگز ،سوٹ کیسز ، اسلحہ,پاستا,موسیقی کےآلات اورفروزن گوشت پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہوم اپلائنسز، سینیٹری اور باتھ روم کے سامان، دروازوں ، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن کے سامان، کراکری اور کارن فلیکس پربھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago