آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم کشمیر اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے .

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07،کالام منفی03، راولاکوٹ اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں