سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے .

10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1715 روپے کم ہو کر 169753 روپے پر آ گیا ہے . عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہو کر 1849 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں