کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکا، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے .

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا .

گیس لیکج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 شدید زخمی ہوئے . لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں