لاہور (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے، پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیرِ اعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے، وہ جب ہائی کورٹ آئے، وہاں بھی سیکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہو رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں، ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔ "جنگ " نے…
دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…