بلاول صاحب، سعید غنی صاحب جیالے میئر کا خواب پورا نہیں ہوگا، حافظ نعیم


کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، بلاول صاحب، سعید غنی صاحب جیالے میئر کا خواب پورا نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنی یو سیز میں آر او نے فارمز نہیں دیے، 7 سے 8 جگہوں پر یہ سب ہوا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو تصاویر بھی بھیجیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کئی آر اوز سے فارم نہیں منگوائے، کچھ آر اوز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر کہا کہ ہم سے جعلی فارم پر دستخط کرائے گئے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ یہ جمہوریت کے نام پر بدنامی کا نشان بن رہے ہیں، نوٹی فکیشن اور انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن ایسا لگتا ہے کہ سعید غنی نے خریدا ہے، یہاں سعید غنی کے بھائی ہارے مگر 2 یوسیز پر انہوں نے جعلسازی کی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کا کوئی نام و نشان نہیں، یہاں آر اوز، ڈی آر اوز کی جعلسازی سے 4،5 یوسیز کا نتیجہ ہولڈ کرا دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ہم جیت گئے مگر وائس چیئرمین کا نتیجہ روک دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آپ نے مسائل حل نہیں کیے اور آپ نے تو الیکشن رکوائے، انہوں نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں اور ووٹر لسٹیں تبدیل کیں۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

12 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago