سردار عطاء اللہ مینگل کی محکوم اقوام کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی نماز جنازہ، تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید شراف آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ پریس ریلیز میں مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے بلوچ قومی تحریک میں شاندار خدمات انجام دینے اور محکوم قوموں کے توانا آواز کے طور پر ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔پارٹی مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے غم میں ان کے خاندان اور پارٹی کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ پارٹی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں وکارکنوں نے کراچی، حب، اوتھل اور دیگر مقامات پر سردار عطاء اللہ خان مینگل کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے جنازے کے ایمبولینس پر پھول کی پتیاں نچاورکرتے رہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نے کئی دہائیوں پر مشتمل عرصے میں بلوچ عوام کی قومی جدوجہد میں اہم رول ادا کیا، بلوچ قومی تحریک اور بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں انہوں نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا وہ ایک اصول پسند اور مدبر سیاستدان تھے انہوں نے ملک کے محکوم اقوام ومظلوم عوام کی تحریک پونم کے پلیٹ فارم سے بھی پرتاریخی جدوجہد کی۔ پشتونخوامیپ ان قومی، وطنی، سیاسی، جمہوری خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وطن دوست، جمہوریت پسند عوام اور بالخصوص محکوم اقوام ومظلوم عوام سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

3 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

12 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

44 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

51 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

59 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

1 hour ago