اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے گزشتہ رات دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سیکڑوں افراد کو گزشتہ رات ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایک انجینئر جو ٹوئٹر کے اے پی آئی( API) کے انتظام کے لیے اکیلا ذمہ دار تھا اس کی غلطی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی تھی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
صارفین کو ٹوئٹر پر کلک کر کے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ کئی نے ’code 467‘ سائٹ پر آنے کی شکایت کی تھی۔اس کے علاوہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…