نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیر کے ساتھ درخواست گزاروں کی ایک اور مشکل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اس اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹس کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹس کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔ پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔ درخواست گزار کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ہے۔
پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔ درخواست گزار کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسیج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے۔
پہلا ٹیکسٹ مسیج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل، ڈیٹا ہیڈ کوارٹرزمیں پرنٹنگ کیلئے وصولی سے متعلق تھا۔دوسرے میسیج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اورمتعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق ہوتا ہے۔ پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی بارے اطلاع سے محروم ہوگیا۔

Recent Posts

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

1 min ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

3 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

4 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

7 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

12 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

18 mins ago