دیپیکا پڈوکون نے پربھاس کے ساتھ اپنی نئی فلم کا کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) شاہ رُخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے بعد اب دیپیکا پڈوکون ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
مشہور ہدایتکار ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور اسٹائل کوئین ڈیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں ان کی اداکاری کے لیے بھاری معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیپیکا کو اُن کی آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کیلئے 10 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ جلد ہی دیپیکا اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں بھی بطور پریزینٹر نظر آئیں گی جو عالمی سطح پر ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

20 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

21 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

21 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

21 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

22 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

22 hours ago