ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے .

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 153 روپے ہو گئی ہے . تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمددوسری جانب چاندی کے دام 2140 روپے فی تولہ اور 1834 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے . صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کمی کے بعد قیمت ایک ہزار 834 ڈالر ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں