تفتان(قدرت روزنامہ) وزیر آباد کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو محض ایک لاکھ 10 ہزار روپے کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلر نے ان لوگوں کو غیر قانونی طور پر ایران لے جانے کا وعدہ کیا تھا۔
ان لوگوں کو ضلع چاغی کے راستے سے لے جایا گیا اور یہ سب لوگ ان غیر روایتی راستوں میں بھوک اور پیاس سے مارے گئے۔ ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے بتایا کہ تین دن کی مسلسل کوششوں کے بعد دو افراد کی لاشوں کو برآمد کیا گیا جو کہ تین ہفتے سے زیادہ صحرا میں پڑے رہنے کی وجہ سے 65 فیصد تک ڈی کمپوز ہو چکی تھیں۔یہ بد نصیب لوگ 13 اگست کو وزیرآباد سے روانہ ہوئے تھے اور 15 اگست کو چاغی سے ایران کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ انسانی سمگلر ان لوگوں کو تافتان بارڈر کی طرف لے کر گئے اور پھر انہیں انتظار کرنے کا کہہ کر خود غائب ہو گئے۔ مرنے والوں کے پاس کھانے پینے کا جو تھوڑا بہت سامان تھا وہ بھی انسانی سمگلر اپنے ساتھ لے گئے۔ صحرا میں بھوک اور پیاس سے ایک کے بعد دوسرا آدمی مرتا رہا تو بچ جانے والے اسے دفنا تے رہے، آخری آدمی کو دفنانے والا بھی کو نہ تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…