سارا انعام قتل کیس؛ شاہ نواز بیوی سے پیسے مانگتا تھا، والد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سارا انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے بتایا ہے کہ قتل کا ملزم شاہ نواز اپنی بیوی سے پیسے مانگتا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سیشن جج عطا ربانی نے سارا انعام قتل کیس کی سماعت کی۔ مقتولہ سارا انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم نے بیان قلمبند کرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابو ظہبی میں منسٹری آف اکنامک ڈویلپمنٹ میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی ، سارہ انعام سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم شاہ نواز امیر کا رابطہ ہوا ، 23 جولائی کو سارہ نے مجھے بتایا کہ اس نے 18 جولائی کو شاہ نواز سے شادی کر لی ۔
انعام الرحیم نے بتایا کہ اس پر میں نے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن کیونکہ وہ لاڈلی تھی وہ خوش تھی تو میں نے پاکستان آکر تقریب کرنے کا کہہ دیا ، اگست کے آخری ہفتے کے دوران سارہ سے بات ہوئی تو وہ پریشان محسوس ہوئی ، اس نے پہلے ٹالا پھر بتایا شاہ نواز مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے ۔
والد نے کہا کہ 22 ستمبر جب میرا سارہ سے رابطہ ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ شاہ نواز کے پاس پاکستان پہنچی ہے ، میں نے سارہ سے وجہ پوچھیں تو اس نے بعد میں بتانے کا کہا ، 23 ستمبر کو مجھے معلوم ہوا کہ اس کے شوہر نے مکمل پلاننگ کے ساتھ سارہ کو قتل کردیا ۔
والد کا کہنا تھا کہ سارہ کے کولیگ سے پتہ چلا 20 ستمبر کو سارہ کو شاہ نواز نے واٹس ایپ پر طلاق دے دی تھی ، رقم نا ملنے پر شاہ نواز نے والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ، انہوں نے میری بیٹی کی لاش کی بے حرمتی کی اور باتھ ٹب میں پھینک کر چھپا دی۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

1 min ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

4 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

6 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

7 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

15 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

39 mins ago