لاہور؛عمران خان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات پرمقدمہ درج


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان اور دیگررہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ڈی ایس پی صابر علی کی مدعیت میں لاہورکے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں عمران خان، فرخ حبیب، حسان نیازی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، فواد چوہدری اور محمود الرشید کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس افسران پر حملہ، سڑک بلاک کرنے سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ہجوم نے جان سے مار دینے کی نیت سے حملہ کیا جس سے بچنے کے لئے آنسو گیس اور شیلنگ کرنا پڑی۔اس دوران پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو بتایا گیا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ کارکنان کے پولیس اہلکاروں پر حملے اور تشدد سے 13 پولیس اہلکار اور افسران زخمی ہوگئے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

5 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

13 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

24 mins ago

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

29 mins ago

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے…

38 mins ago

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

45 mins ago