ٹک ٹاک کا پیسے کمانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ (قدرت روزنامہ) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کا 'نیا سیریز' فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کونٹیٹ کریئٹرز خصوصی ویڈیوز کے ذریعے براہ راست رقم کما سکیں گے تاہم اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے ٹک ٹاک انتظامیہ کو فیس ادا کرنی پڑے گی .

بتایا گیا ہے کہ اس سیریز فیچر کو چند ماہ میں استعمال کیلئے پیش کر دیا جائے گا . کونٹیٹ کریئٹرز اپنی ویڈیو دیکھنے کے عوض صارفین سے ایک ڈالر سے 190 ڈالر تک فیس وصول کر سکیں گے، کونٹیٹ کریئٹرز ایک سے زائد سیریز بنا سکیں گے اور مرضی کے مطابق نام بھی دے سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں