کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان کے صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد دفتر میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلخ کے گورنر کے دفتر میں اُس وقت دھماکا ہوا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے موجود تھی اور اعلیٰ سطح کا انتظامی اجلاس جاری تھا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان کمانڈوز نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان قبول کرتی آئی ہے۔جس کے جواب میں گزشتہ چند میں طالبان نے سرچ آپریشن میں داعش کے کئی کمانڈرز کو ہلاک کیا ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…