گوانتاناموبے سے سعودی انجینئر کو21 سال بعد رہا کردیا گیا


گوانتاناموبے(قدرت روزنامہ)امریکا نے گوانتاناموبے سے ایک اور اسیر کو رہا کردیا جس کے بعد بدنام زمانہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 31 رہ گئی . عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانیت سوز مظالم اور جانوروں سے بدتر سلوک کرنے کے لیے مشہور امریکی جیل گوانتاناموبے کے ایک اور قیدی کو 21 سال بعد رہائی مل گئی .


امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ رہائی پانے والے 48 سالہ سعودی انجینئر غسان الشبری ہیں جسے ان کے ملک سعودی عرب بھیج دیا گیا ہے . امریکی جیل میں 21 سال تک جبر و تشدد برداشت کرنے والے سعودی انجینیئر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا .
یاد رہے کہ پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشتہ سال برس تصدیق کی تھی کہ سعودی انجینیئر نہ تو القاعدہ کے اہم ذمہ دار ہیں اور نہ ہی سہولت کاری کے شواہد ملے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں