کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور اس ضمن میں اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس نے ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے۔
دونوں حکام ںے بتایا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کی سفارش اپیکس کمیٹی کے 5 جنوری کے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کے لیے دو ارب 70 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
سندھ کابینہ نے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اب کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔
سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…